ملی نغمہ سنئیے
Download Audio from here…
Previous | Next….
نغمے سے متعلق مفید و دلچسپ معلومات طلبا کے لئے۔
Ye Watan Tumhara Hai Tum Ho Pasban Is Ke
Ye Chaman Tumhara Hai Tum Ho Naghma Khwan Is Ke
Ye Watan Tumhara Hai Tum Ho Pasban Is Ke
Is Chaman Ke Phoulon Par Rang o Aab Tum Say Hay
Is Zameen Ka Her Zarra Aftaab Tum Say Hay
Ye Fazaa Tumhaari Hay, Bahr o Barr Tumharay Hain
Kehkashaan Kay Yeh Jaalay Rah Guzar Tumharay Hain
Ye Watan Tumhara Hai Tum Ho Pasban Is Ke
Is Zameen Ki Matti Mein Khoon Hay Shaheedon Ka
Arz e Pak Markaz Hay Qoum Ki Ummidon Ka
Nazm o Zabt Ko Apna Mir e Karwaan Jano
Waqt Kay Andheron Mein Apna Aap Pehchano
Ye Watan Tumhara Hai Tum Ho Pasban Is Ke
Ye Zameen Muqaddas Hay, Maan Kay Piyar Ki Soorat
Is Chaman Mein Tum Sab Ho Barg o Baar Ki Soorat
Daikhna Gawana Mat, Daulat e Yaqin Logo
Yeh Watan Amaanat Hay Or Tum Ameen Logo
Ye Watan Tumhara Hai Tum Ho Pasban Is Ke
Mir e Karwaan Hum Thay, Rooh e Karwaan Tum Ho
Hum To Sirf Unwaan Thay, Asl Daastan Tum Ho
Nafraton Kay Darwaazay Khud Pe Band Hi Rakhna
Is Watan Kay Parcham Ko sir Buland he Rakhna
Ye Watan Tumhara Hai Tum Ho Pasban Is Ke
Ye Chaman Tumhara Hai Tum Ho Naghma Khwaan Is Ke
Ye Watan Tumhara Hai Tum Ho Pasban Is Ke
Ye Watan Hamara Hai Hum Hain Pasban Is Kay
Ye Watan Hamara Hai Hum Hain Pasban Is Kay
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے
اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ آفتاب تم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے
اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے
یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوانا مت، دولتِ یقیں لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے
میرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اسکے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خواں اسکے
یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسبان اسکے
یہ وطن تمہارا ہے
یہ سدا بہار نغمہ غزل گائیکی کے بادشاہ مہدی حسن خان نے گایا۔ یہ نغمہ یقینی طور پرسب سے زیادہ سنے جانے والے نغموں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ اس نغمے کے بول اتنے متاثر کن ہیں کہ سننے والا مبہوت ہو جاتا ہے۔ جبکہ مہدی حسن کی آواز نے اسکی نغمگی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ آج بھی اتنا ہی مقبول ہے جتنا پہلے تھا۔
اس نغمے کو اولین دور کے چند نغمات میں سے ایک ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ “ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے” اور “اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے احسان” کے بعد اس نغمے کو سن 1962 میں تخلیق کیا گیا۔ اس نغمے پر اسکولوں اور کالجز میں ہزاروں ٹیبلوز کئے گئے اور جشن آزادی کے دنوں میں اسے بہت کم لوگ جانتے ہیں کے اس نغمے کے شاعر کلیم عثمانی ہیں۔ جنکا تعلق علامہ شبیر احمد عثمانی کے خاندان سے ہے جو دیوبند کے معروف عالمِ دین ہیں۔ کلیم عثمانی صاحب 28-فروری 1928 کو پیدا ہوئے اور 28-اگست 2000 کو انکا انتقال ہوا۔نغمے کو ایک پیغام کے طور پر ضرور گایا جاتا ہے۔
YE WATAN TUMHARA HAI
This evergreen song was sung by the king of ghazal singing, Mehdi Hasan Khan. This song can definitely be counted among the most listened songs. The lyrics of this song are so impressive that the listener is mesmerized. While Mehdi Hasan’s voice has made it splendid. This is why it is as popular today as it was before. This song also has the distinction of being one of the few songs of the first era. This song was created in 1962 after “Hum Laye Hain Toofan Se Kashti Nikaal ke” and “Ay Quaid-e-Azam Tera Ehsan Hai Ehsan”. Thousands of tableaus have been performed on this song in schools and colleges and on the days of Independence Day the song is always sung as a message. Very Few people know that Kaleem Usmani is the poet of this song. Who belongs to the family of Allama Shabbir Ahmed Osmani, a well-known religious scholar of Deoband. Kaleem Osmani was born on 28-Feb-1928 and died on 28-Aug-2000. Also VisitFrom the Past to the Future
پاک اسٹڈیز ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بالخصوص طالب علم اپنی علمی پیاس بجھا سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر ہم فی الحال شعروشاعری، سوانح حیات، ملی نغمات اور تعلیم سے متعلق مواد پیش کرتے ہیں۔ البتہ ہماری پوری کوشش ہے کہ چیدہ چیدہ اہم معلومات اور دلچسپ خبریں بھی آپ تک پہنچائیں تاکہ آپ کی معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ آپکو محظوظ بھی کیا جاسکے۔ ہمارے آئندہ منصوبے میں دینی معلومات، اہم خبریں، ہنر کا فروغ و دیگر شامل ہیں۔ البتہ آپ کی ہمارے صفحات پر موجودگی ہمیں اس بات پراکساتی رہے گی کہ ہم آپکے لئے نئے نئے موضوعات پرکام کرتے رہیں۔