گوگل آپ کا جی میل اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردے گا
کیا آپ کے پاس پرانا جی میل اکاؤنٹ ہے جو آپ نے دو سالوں سے استعمال نہیں کیا ہے؟ اگر ہے تو آپ جلدی سے لاگ ان کر کے ای میل بھجیں یا اپنے ڈیٹا کو اپنی لوکل ہارڈ ڈسک ڈرائیو میں کاپی کر لیں۔ کیونکہ گوگل نے منگل 16 مئی 2023 کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی “غیر فعال” اکاؤنٹس کی پالیسی کو تبدیل کر رہا ہے، اوراکاؤنٹس کو حذف کر سکتا ہے جو پچھلے دو سال یا اس سے زیادہ عرصے سے آپکے زیرِ استعمال نہیں ہیں یا غیر فعال ہیں۔ اکثر لوگ اپنے ڈیٹا کے بیک اپ کے طور پر بھی گوگل ڈرائیو کا استعمال کرتے ہیں تو اگر آپ نے بھی گوگل پر ایسا کوئی اکاؤنٹ رکھ چھوڑا ہے جس میں آپکا قیمتی ڈیٹا ہے تو جلد ہی اسے محفوظ کیجئے۔
یاد رکھئے کہ گوگل اس پر اسی سال دسمبر میں عمل کرے گا جس کے بعد آپ اپنے ڈیٹا سے محروم ہوجائیں گے اگر اس اکاؤنٹ کو آپ لاگ ان کرکے اس پر کوئی ایکٹیویٹی نہیں کریں گے۔ گوگل کی یہ پالیسی کا اطلاق پریمئم اکاؤنٹ پر نہیں ہوگا۔ فری اکاؤنٹ جو بھی دو سال یا اس سے زائد عرصے سے زیر استعمال نہیں ہیں انہیں ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس سلسلے میں آپ کو چاہئے کہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال میں لائیں اور صرف ان اکاؤنٹ سے آپ ای میل کرکے بھی انہیں ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ ان اکاؤنٹ کو مزید استعمال کرنا نہیں چاہتے تو ان میں موجود ڈیٹا ضرور اپنے پاس کاپی کرلیں اور ڈرائیو یا گوگل فوٹوز پر رکھے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کردیں۔
گوگل کا یہ اقدام اپنے نظام کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے ہے۔