Astighfar

پاک سپاہی جماعت فیڈریشن

Pak Sipahi Jamaat Federation

The federation of all Sipahi Communities residing in Karachi, Pakistan

پاک سپاہی جماعت فیڈریشن جیسا کہ نام ہی سے ظاہر ہے کہ یہ تمام سپاہی جماعتوں کی ایک فلاحی انجمن ہے جسکے قیام کا بنیادی مقصد سپاہی جماعتوں کے ممبران کے درمیان تعلقات استوار کرنا اور فلاحی اور سماجی کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

اس تنظیم کا قیام سن 1956 میں عمل میں آیا جسکا سہرا بانی تنظیم جناب ڈاکٹر علی محمد ناگوری کے سر جاتا ہے جنہوں نے محسوس کیا کہ سپاہی جماعتوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہونا چاہئے جہاں تمام برادریاں مل جل کر اپنے مسائل پر نا صرف بات چیت کرسکیں بلکہ یک جان ہوکراسکے حل کے لئے کوشش کرسکیں۔ پہلے پہل اس تنظیم میں چند جماعتیں ہی شامل ہوسکیں البتہ بانی اراکین کی انتھک کوششوں سے بعد ازاں اس تنظیم کا دائرہ وسیع ہوگیا اور اس وقت اس فیڈریشن میں دس سپاہی جماعتیں شامل ہیں جنکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

ممبر سپاہی جماعتوں کے نام

ویراول ترک جماعت
کراچی سپاہی جماعت
کاٹھیاواڑ مسلم سپاہی جماعت
پوربندر سپاہی جماعت
چوراواڑ سپاہی جماعت

آل پاکستان پٹنی مسلم جماعت
دھوراجی سپاہی جماعت
قریشی صدر سپاہی جماعت
پاک سپاہی جماعت
کتیانہ سپاہی جماعت

چیدہ چیدہ شخصیات جنہوں نے کارہائے نمایاں انجام دئیے۔

ڈاکٹر علی محمد ناگوری
جیلانی عبدالستار
علی محمد پیر محمد قریشی
عبدالحبیب پنجہ
حاجی جمال قریشی
ترک محمد فاروق کمال (ٹیسٹ کرکٹر)
حاجی ابراہیم بخول

حاجی محمد صدیق قیصرہ
ایچ بی خان
غلام حسین پتراوالا
ڈاکٹر عزیز خان ٹانک
غلام حسین چھابہ
شبیر حسین قریشی
ترک محمد امین داسا

تنظیم سے متعلق مزید جاننے کے لئے ہماری ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہئیے۔

Share
Share