zindagi ke melay main

آپ اشعار کاپی کرسکتے ہیں۔

Pak-Studies.com

زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں
وقت کی روانی ہے بخت کی گرانی ہے
سخت بے زمینی ہے سخت لا مکانی ہے
ہجر کے سمندر میں
تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے
تم کو جو سنانی ہے
بات گو ذرا سی ہے
بات عمر بھر کی ہے
عمر بھر کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں
درد کے سمندر میں
ان گنت جزیرے ہیں بے شمار موتی ہیں
آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا
بات اس دئے کی ہے
بات اس گلے کی ہے
جو لہو کی خلوت میں چور بن کے آتا ہے
لفظ کی فصیلوں پر ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے
زندگی سے لمبی ہے بات رت جگے کی ہے
راستے میں کیسے ہو
بات تخلیئے کی ہے
تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اضافی ہے
پیار کرنے والوں کو اک نگاہ کافی ہے
ہو سکے تو سن جاؤ ایک روز اکیلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے ہیں

نظم

زندگی کے میلے میں خواہشوں کے ریلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے میں
وقت کی روانی ہے بخت کی گرانی ہے
سخت بے زمینی ہے سخت لا مکانی ہے
ہجر کے سمندر میں
تخت اور تختے کی ایک ہی کہانی ہے
تم کو جو سنانی ہے
بات گو ذرا سی ہے
بات عمر بھر کی ہے
عمر بھر کی باتیں کب دو گھڑی میں ہوتی ہیں
درد کے سمندر میں
ان گنت جزیرے ہیں بے شمار موتی ہیں
آنکھ کے دریچے میں تم نے جو سجایا تھا
بات اس دئے کی ہے
بات اس گلے کی ہے
جو لہو کی خلوت میں چور بن کے آتا ہے
لفظ کی فصیلوں پر ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے
زندگی سے لمبی ہے بات رت جگے کی ہے
راستے میں کیسے ہو
بات تخلیئے کی ہے
تخلیئے کی باتوں میں گفتگو اضافی ہے
پیار کرنے والوں کو اک نگاہ کافی ہے
ہو سکے تو سن جاؤ ایک روز اکیلے میں
تم سے کیا کہیں جاناں اس قدر جھمیلے ہیں

تحت الفظ سنئیے

Read the Poetry in Roman Letters - شاعری کو رومن حروف میں پڑھیں
Zindagi Ke Melay Main | Amjad Islam Amjad | Great Urdu Poetry

Zindagi Ke Melay Main

  • Zindagi Ke Melay Main Khwahishon Ke Rele Mein
  • Tum Se Kya Kahen Jaanan Is Qadar Jhamele Mein
  • Waqt Ki Rawani Hai Bakht Ki Girani Hai
  • Sakht Be-Zamini Hai Sakht La-Makani Hai
  • Hijr Ke Samundar Mein
  • Takht Aur Takhte Ki Ek Hi Kahani Hai
  • Tum Ko Jo Sunani Hai
  • Baat Go Zara Si Hai
  • Baat Umr-Bhar Ki Hai
  • Umr-Bhar Ki Baaten Kab Do-Ghadi Mein Hoti Hain
  • Dard Ke Samundar Mein
  • An-Ginat Jazire Hain Be-Shumar Moti Hain
  • Aankh Ke Dariche Mein Tum Ne Jo Sajaya Tha
  • Baat Us Diye Ki Hai
  • Baat Us Gile Ki Hai
  • Jo Lahu Ki Khalwat Mein Chor Ban Ke Aata Hai
  • Lafz Ki Fasilon Par Tut Tut Jata Hai
  • Zindagi Se Lambi Hai Baat Ratjage Ki Hai
  • Raste Mein Kaise Ho
  • Baat Takhliye Ki Hai
  • Takhliye Ki Baaton Mein Guftugu Izafi Hai
  • Pyar Karne Walon Ko Ek Nigah Kafi Hai
  • Ho Sake To Sun Jao Ek Roz Akele Mein
  • Tum Se Kya Kahen Jaanan Is Qadar Jhamele Hain

Click this Masterpiece – Agar Kabhi Meri Yaad Aye

Click this Video – Kabhi Aye Haqeeqat-e-Muntazar – Allama Iqbal

یہ انتخاب بھی آپ کو ضرور پسند آئیگا۔

شاعر کا مختصر تعارف

امجد اسلام امجد

اAmjad Islam Amjadصل نام امجد اسلام جبکہ تخلص امجد ہے، آپکی پیدائش اگست 1944 کو لاہور میں ہوئی۔ امجد اسلام درس و تدریس کے شعبے سے وابستے رہے۔امجد اسلام کو اپنی شاعری کے علاوہ تنقید اور ڈرامے کا بھی جنون تھا اور ان کے کئی ٹی وی ڈراموں جن میں “وارث” بھی شامل تھے، نے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔ قومی سطح کے متعدد ایوارڈز سے حاصل کئے، جن میں قومی ایوارڈ “پرائیڈ آف پرفارمنس” اور “سٹار آف ڈسٹنکشن” کے ساتھ ساتھ پانچ بہترین ٹیلی ویژن رائٹر ایوارڈز اور سولہ گریجویٹ ایوارڈز شامل ہیں۔ امجد اسلام امجد نے بیس سے زائد کتابیں تصنیف کیں، جن میں “برزخ،” “آکس”، “ساتواں دروازہ”، “دباؤ،” “زرافر سے کہو” (شعری مجموعے)، “وارث”، “دہلیز” (ڈرامہ)، “آنکھ میں” شامل ہیں۔ تیرے سپنے” (گیت)، ‘شہردرشہر’ (ٹریول گائیڈ)، ‘پھریوں ہوا،’ اور ‘یہیں کہیں’۔

 

His real name is Amjad Islam while his pen name is Amjad, he was born on August 1944 in Lahore. Amjad Islam remained devoted to the field of teaching. Apart from his poetry, Amjad Islam also had a passion for criticism and drama, and several of his TV dramas, including “Waras”, were well received. Received several national level awards, including National Award “Pride of Performance” and “Star of Distinction” as well as five Best Television Writer Awards and sixteen Graduate Awards. Amjad Islam Amjad authored more than twenty books, including “Barzakh,” “Ox,” “The Seventh Gate,” “Dabao,” “Zarafar Se Kahu” (poetry collections), “Waris,” “Dahleez” (drama). , “in the eye” included. Tere Sapne” (song), “Shehardarshahr” (travel guide), “Phiriyan Hua,” and “Ihi Kaheen”.

Share
Share